مخدوم احمد محمود نےپنجاب کےنئےگورنر کی حیثیت سےحلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کےبعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال نے نئےگورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، وفاقی وزیرمیاں منظور وٹو، تنویراشرف کائرہ اورصوبائی کابینہ کےارکان نے شرکت کی۔ تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ وہ صدر زرداری کی توقعات پر پورا اتریں گے، پنجاب میں جمہوری ماحول کو پروان چڑھایا جائیگا اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائےگی۔ انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے، نئے صوبوں کےحوالےسے قومی اور صوبائی اسمبلی کی قرادادوں پر عمل کیا جائے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت ان کی سفارشات پر عمل کریگی۔ نئےگورنر پنجاب نےکہا کہ حکومت پنجاب سےانکے بہترین تعلقات ہیں وہ پنجاب حکومت کی معاونت جاری رکھیں گےجس سےصوبےکو فائدہ ہوگا۔ آخر میں مخدوم احمد محمود نےعہدے کی مراعات اور تنخواہ نہ لینےکا اعلان بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن