ملک کےفیصلےکرنےکااختیارعوام کےمنتخب نمائندوں کو ہے، عدلیہ یا فوج کےکسی ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ جج ساصبان صرف عدالتی کیس کےفیصلےکرسکتےہیں۔ قمرزمان کائرہ

Dec 25, 2012 | 12:48

ہارون آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےقمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کےمنظم ہونے سےملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، پیپلزپارٹی نے برادریوں کی نہیں نظریے کی سیاست کی اور جمہوریت کو پروان چڑھایا، یہ جمہوریت کےثمرات ہیں کہ طاہرالقادری اور ہمارے مخالفین وطن واپس آئے۔ انکا کہنا تھا کہ کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے جس میں عوام جسے ووٹ دینگے وہی تبدیلی لائےگا۔ قمرزمان کائرہ نےکہا کہ ملک کےسب سےزیادہ وسائل پنجاب کو دےرہےہیں، شہبازشریف کو ساتھ بیٹھ کر کوئی مسئلہ نہیں لیکن میڈیا کے سامنےوہ پنجاب سےزیادتی کا رونا روتےرہتےہیں۔

مزیدخبریں