جاپان میں سونامی کی تباہ کاریوں اور فوکو شیما ایٹمی پاور پلانٹ کے متاثر ہونے کے بعد چین نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت فوری طور پر اپنے تمام نیوکلیر پلانٹس بند کردئے تھے ۔ تاہم اب تمام تر احتیاطی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد چین کی حکومت نے ایٹمی پروگرام کومزید تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چین نے کینشان نیوکلیئر پاور پلانٹ میں فلڈ کنٹرول پروجیکٹ جبکہ تیانوان نیوکلیرپلانٹ میں دو نئے پاور ری ایکٹرزتعمیرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق چھبیس مزید ایٹمی پاورپلانٹس کی تعمیر پر کام جاری ہے جن سے انتیس ملین کلو واٹ سے زائد توانائی حاصل ہوسکے گی۔
چین نے اپنے ایٹمی پروگرام کے دوبارہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے نیوکلیئرپلانٹس سے ساٹھ ملین کلوواٹ تک توانائی حاصل کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
Dec 25, 2012 | 12:57