صدرزرداری کی مزارقائد پرحاضری کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مزارکے احاطے سے شہریوں کوبھی باہرنکال دیا گیا تھا۔ صدرکی آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزارکے احاطے کوکلئرکیا۔ صدر زرداری نے مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی۔ بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے ایک سوچھتسویں یوم پیدائش پرصدرآصف علی زرداری نے مزارقائدپرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔
Dec 25, 2012 | 19:36