یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں افغان مہاجرین رجسٹریشن سنٹرز یکم جنوری تک بند کردیا

Dec 25, 2013

اسلام آباد (آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے نادرا کی مدد سے قائم رجسٹریشن سنٹر (پی او آر) کو یکم جنوری 2014ء تک عارضی طور پر بند رہاہے ۔ یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام افغان مہاجرین جو پی او آر کارڈ رکھتے ہیں ان کو بتایا جاتا ہے کہ نادرا کے زیر نگرانی قائم تمام پی سی ایم سنٹرز نئے کارڈوں کی تیاری کے لیے یکم جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔ اس دوران تمام افغان مہاجرین جو پروف آف رجسٹریشن کارڈ رکھتے ہیں ان میں تبدیلی نہیں کروا سکیں گے۔ تمام پی سی ایم ایز اپریل کے آخر میں دوبارہ کام شروع کردینگے۔

مزیدخبریں