ننکانہ اور شیخوپورہ سمیت کئی شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

ننکانہ صاحب + شیخوپورہ + نارنگ منڈی +قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگاران +  نامہ نگار خصوصی) ننکانہ،  شیخوپورہ سمیت کئی شہروں  میں  غیر اعلانیہ طویل  لوڈشیڈنگ جاری، عوام  سراپا احتجاج،  مساجد میں پانی بھی ختم ہو گیا۔  تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،  لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے جبکہ دیہات میں 10گھنٹے سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا واپڈا حکام کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا کوئی بھی شیڈول نہیں دیا گیا واپڈ احکام کا جب دل کرتا ہے مسلسل دو ،دو، تین ، تین گھنٹوں کے لیے بجلی کی سپلائی بند کردیتے ہیں جس کے باعث ان کے کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں شہریوں نے وزیر اعظم  نواز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیا ہے  ننکانہ صاحب میں ہونے والی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔ شیخوپورہ  اور گرد و نواح  میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس سے کاروباری  اور گھریلو  صارفین  کو شدید مشکلات  کا سامنا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ  کے خلاف ہائوسنگ  کالونی میں درجنوں  افراد نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور حکومت  کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ نارنگ منڈی  میں مجالس  چہلم کے دوران  رات  گئے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ  نے عوام اور عزاداروں  کو شدید پریشان رکھا، یہاں ہر دو گھنٹے  بعد تین، تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ  سے مسیحی برادری  کو بھی  کرسمس  کی خریداری  کے دوران مشکلات اٹھانا پڑیں  اور پولیس کو بھی سکیورٹی  انتظامات  میں دشواریوں  کا سامنا کرنا پڑا۔  عوامی حلقوں  نے مجالس  چہلم کے دوران بجلی  کی بدترین  لوڈشیڈنگ  کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ قلعہ دیدارسنگھ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بد ستور 4 دن سے جاری رہا، کاروباری سرگرمیاں معطل، عوام نفسیاتی مریض ہوگئی، مسلسل 8 ،8 گھنٹے بجلی غائب۔بجلی کی طویل بندش سے چھوٹے کاروباری لوگ پریشان ہو کر رہ گئے جبکہ مساجد میں وضو کے لئے پانی بھی ختم ہوگیا۔ طالب علموں کو مطالعہ کے سلسلہ میں  خواتین کو گھریلو کام کاج کے لئے شدید پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین طالب علم ،چھوٹے کاروباری لوگ حکومت کو کوستے نظر آئے۔شہریوں کا کہنا ہے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث غربت میں اضافہ ہو رہا اور مزدور طبقہ کو گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے۔ جرائم میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔قلعہ دیدارسنگھ اور گرد نواح میں 8  سے 10 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام بلبلا اُٹھے۔ جمعتہ المبارک کے روز بھی عوام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مساجد میں وضو کے لیے پانی ختم گیا۔عوام کو شدید مشکلات کا سامناکاروبار زندگی ٹھپ، ہسپتالوں میں مریضوں کی حالت بُری کوئی آپریشن نہ ہوسکے عوامی و سماجی حلقوں  انجمن نوائے شہریاں کے چیئرمین چوہدری نصر آصف پندھیر،راہنمامسلم لیگ ن کے ریاض احمد پونیہ،مرزا ظفیر بیگ ،انجم شہزاد ملہی (الکویت موویز والے)،سابق ناظمین میر سلیم محمود، چوہدری محمدمنیر جنجوعہ ،سابق چیرمین بلدیہ حاجی شیخ محمد اشرف بہلولیہ،سابق چیرمین بلدیہ میر خالدمحمود،ریاست علی کاظمی اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے  قلعہ دیدارسنگھ میں بجلی کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔  بجلی کی بندش  کے خلاف درجنوں  مسیحی مرد و خواتین  نے شدید احتجاج کیا،  واپڈا کے خلاف  شدید نعرے بازی، درجنوں  مسیحی  مرد و خواتین  نے محبوب عالم   چوک اوکاڑہ  میں ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک  معطل کر دی  اور شدید احتجاج کیا۔  علاوہ ازیں  بصیر پور شہر اور ملحقہ  دیہات میں اچانک 12 گھنٹے سے زائد  لوڈشیڈنگ  شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور  سے  آئی این پی کے مطابق  ملک میں بجلی کا شارٹ فال  دو ہزار پانچ سو میگاواٹ  سے بڑھ گیا۔  دیہی علاقوں میں آٹھ  سے دس گھنٹے  کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ وزارت  پانی و بجلی  کے اعداد و شمار  کے مطابق ڈیموں  سے پانی کے اخراج  میں  کمی کے باعث پن بجلی  کی پیداوار  کم ہوئی پن بجلی کی پیداوار  ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ  ہے۔ نجی شعبے  کے بجلی  گھر پانچ  ہزار  چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی  پیدا کر رہے ہیں  سرکاری  تھرمل بجلی گھروں  کی پیداوار  ایک ہزار چار سو تیس  میگاواٹ  ہے بجلی کی پیداوار  آٹھ ہزار  چار سو میگاواٹ رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...