پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں لیکن ہر جگہ رشوت مانگی جاتی ہے: اعظم سواتی

Dec 25, 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف خیبر پی کے کے صدر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غلط اثاثے ظاہر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے، کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سینٹ کے ٹکٹ کے لئے مولانا فضل الرحمان کو پیسے نہیں دیئے تھے البتہ پارٹی کے لئے فنڈ دیتا تھا۔ عمران خان کے ساتھ چلنا آسان لیکن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو آنکھوں سے غلط کام کرتے نہیں دیکھا۔ وہ گزشتہ رو ز لاہور میں شامی روڈ پرایم این اے منزہ حسن، ممبران صوبائی اسمبلی، نوشین حامد معراج، شنیلا روت اور لاہور وومن کے صدر نیلم اشرف کے ہمراہ    پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے، میری محنت کی کمائی ہے، پھر بھی ٹیکس زیادہ دیتا ہوں، خیبر پی کے کی حکومت کی کار گردگی بہترین ہے۔ تجربہ کار ٹیم کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے جو ملک و قوم کے ساتھ گزشتہ 6ماہ میں کیا، وہ سب کے سامنے ہے نوٹ چھاپ کر حکومت چلائی جا رہی ہے۔ خیبر پی کے کا امن نواز شریف اور امریکہ کے ہاتھ میں ہے جس دن امریکہ نواز شریف اور فوج چاہے گے تو امن ہو جائے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں لیکن ہر جگہ رشوت مانگی جاتی ہے۔

مزیدخبریں