لاہور، بیوی کو قتل کرکے خود کو گولی مارنے والا فیکٹری ورکر بھی دم توڑ گیا

Dec 25, 2013

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بدچلنی کے شبہ پر بیوی شبنم کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارکر زخمی کرنے والا گجومتہ کا رہائشی فیکٹری ورکر شاہد بھی رات گئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی۔

مزیدخبریں