لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکو مت نے اعلی عدلیہ میںججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمشن اور پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں توازن لانے کیلئے قانونی ٹیم کو آئین کے آرٹیکل175اے کادوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ ججزتقررکی پارلیمانی کمیٹی اورجوڈیشل کمیشن کومضبوط بنانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کواس کمیٹی کاکنوینر،سینیٹر رفیق رجوانہ اورمحمودبشیرورک کورکن بنایاگیا ہے۔ اس بارے میں ذمہ دار ذرائع کی رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں ججزتقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمشن کے پاس تمام تراختیارات ہیں لیکن مسلم لیگ( ن) کی قانونی ٹیم نے ججزتقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کوطاقتوربنانے کیلئے کچھ تجاویزپیش کی ہیں۔
جوڈیشل کمشن اور پارلیمانی کمیٹی میں توازن کیلئے آرٹیکل175 کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ
Dec 25, 2013