سپر ہائی وے کراچی سے ملنے والی 3 نعشیں ہمارے کارکنوں کی ہیں، چیف جسٹس وزیراعظم نوٹس لیں: رابطہ کمیٹی متحدہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سپر ہائی وے کراچی سے ملنے والے 3 افراد کی نعشیں ہمارے کارکنوں کی ہیں۔ 3 نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ جاوید اور نعمان علی کی گرفتاری کی خبریں اخبارات میں شائع ہوئیں، انہیں چند روز پہلے گرفتار کیا گیا، تینوں ایم کیو ایم کے کارکن تھے۔ چیف جسٹس پاکستان، صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں۔ نعمان علی کی گرفتاری پر اہلخانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی۔ جو بھی سرکاری اہلکار اس میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...