لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی آج بدھ 25دسمبر کو 64ویں سالگرہ ہو گی ۔ مسلم لیگ ن نے اپنے پارٹی سربراہ کی سالگرہ منانے کیلئے کوئی پروگرام نہیں دیا ہے تاہم پارٹی کے مختلف عہدیداروں اور بلدیاتی امیدوار اپنے اپنے طور پر میاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔