دبئی(آن لائن) پاکستان نے اوس سے نمٹنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا، کوچ ڈیو واٹمور نے پریکٹس سیشن کے دوران پانی میں بھیگی گیند بولرز کے ہاتھ میں تھما دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار ہم اچھی طرح ریسرچ کرکے ہی میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز میں اوس اہم کردار ادا کررہی ہے،اس کی وجہ سے بعد میں باؤلنگ کرنے والی ٹیم کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔