ابوظہبی (نیوز ایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اپنے خلاف تنقید کرنے والے تمام دوستوں کا احترام کرتا ہوں، ناقدین کی باتوں کا جواب باتوں کے بجائے اپنی کارکردگی سے دوں گا، ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کیلئے پرامید ہوں۔ایک انٹرویو میںمحمد حفیظ نے کہا کہ میں اپنے خلاف تنقید کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔جن کی تنقید سے مجھ میں کارکردگی دکھانے کا نیا جذبہ پیدا ہوا۔میں نے کسی مخصوص ناقد کا نام نہیں لینا چاہتا۔ نہ کسی بھی کی طرف اشارہ کیا ہے۔میرا ناقدین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔