بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اپنے اعلی کردار، علم محنت اور مسلمانان ہند و پاک کو منظم کر کے پاکستان کے قیام کی جدوجہد کو کامیاب فرمایا۔ جس کا تصور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیا تھا۔ آج بانی پاکستان کی سالگرہ کی تقریب مناتے ہوئے ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ آج پاکستان کے داخلی حالات دیکھ کر ان کی روح تڑپ رہی ہو گی کہ ہمارے وطن عزیز میں
-1معصوم طالبعلموں کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے قتل کیا جا رہا ہے۔2۔ وطن عزیز کی مشرقی پاکستان سے علیحدگی سے وہ تقسیم ہو گئے ہیں۔3۔ ملک میں کمسن بچوں سے مشقت اور جبری محنت کی لعنت عام ہے۔ -4 نوجوان طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے۔5۔ ملک میں تا حال نو آبادیاتی دور کا جاگیرداری نظام قائم ہے۔ اسلامی مساوات کی بجائے سماج میں امیرو غریب کا بے پناہ فرق بڑھ رہا ہے۔6۔ ملک کے 51 فیصدی بچے والدین کی غربت کی وجہ سے پرائمری سے آگے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔7۔ وفاقی وزیز خزانہ حکومت پاکستان کے بقول ملک میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور سیاستدانوں کے 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں جمع کرا رکھے ہیں اور ٹیکس ادا نہیں کر رہے جبکہ ملک ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اربوں ڈالر کا مقروض ہے۔ قومی بجٹ کا کثیر سرمایہ سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے۔
آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مناتے ہوئے ہمیں انکے کردار کی صفات اور تعلیمات پر عمل کر کے پاکستان کو ایک مثالی فلاحی مملکت کی تعمیر کی جدوجہد کو کامیاب کر کے اس عزم کا عہد کرنا چاہئے۔ جس کیلئے ضروری ہے کہ ملک کے حکمران اور سیاستدان انکی طرح اپنی دولت و جائیداد قوم کے نام وقف کریں اور صرف ایک روپیہ ماہانہ تنخواہ لیں۔ ملک کے جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور سیاستدانوں سے مبلغ۔/200 ارب ڈالر سوئس بینکوں سے واپس لا کر ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اقتصادی غلامی سے آزاد کر کے قومی صنعت وزراعت کو ترقی دی جائے۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے قومی ٹیکسٹائل ملز کے افتتاح کے موقعہ پر فرمایا تھا کہ قومی صنعت کو ترقی کیساتھ ساتھ محنت کشوں کی بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے تا کہ خوشگوار صنعتی تعلقات قائم ہوں۔ملک میں رنگ و نسل اور مذہبی فرقہ بندی کی لعنتوں کو ختم کر کے خواتین اور بچوں کی بہبود کیلئے محبت اور اتحاد کو فروغ دیا جائے۔ اللہ تعالی پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی مملکت بنائے لیکن ہمیں دفاعی طاقتوں کو مضبوط کرنے کیساتھ ساتھ اپنے وطن عزیز پاکستان کو اقتصادی، صنعتی، زرعی اور سماجی لحاظ سے ترقی کے مقاصد کی تکمیل کو کامیاب کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہئے۔اللہ تعالی ہمیں ان مقاصد کی تکمیل میں کامیاب فرمائے۔ آمین!