سزائے موت پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت کسی کے دبائو میں نہیں آئیگی: شجاع خانزادہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ سزائے موت پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت کسی کے دبائو میں نہیں آئے گی۔ وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت غیرمعمولی صورتحال ہے، ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے، سزائے موت پر جو تکنیکی مسائل ہیں ہائی کورٹ انہیں دور کر لے گی، تمام مدارس کی چھان بین کر لی گئی ہے، ان میں سے صرف 10 فیصد ایسے ہونگے جن کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ سانحہ پشاور کے بارے میں مولانا عبدالعزیز کا بیان قابل مذمت ہے اور پوری قوم امید کرتی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ کارروائی کون کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...