اسلام آباد (این این آئی) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کی درمیان ہونے والے مذاکرات رکن حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کئے گئے۔ اسحاق ڈار وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کے باعث مذاکرات میں شرکت نہ کر سکے۔