شیخ رشید کو نہ بلانے پر پی ٹی آئی کا اظہار افسوس، کسی رہنما کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں: ترجمان

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف نے وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مدعو نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک کو مکمل یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے کسی بھی سیاسی رہنما کو نظر انداز کیا جانا مناسب نہیں۔ شیخ رشید ایک سیاسی جماعت کے سربراہ اور پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، چنانچہ دہشتگردی جیسے اہم قومی مسئلے پر بحث کیلئے طلب کئے جانے والے اجلاس میں انہیں نظر انداز کرنا نامناسب ہے یہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی ہم آہنگی میں شگاف کا باعث بن سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...