اسلام آباد (اے ایف پی) سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے فیصلے کو اگلے ہفتے چیلنج کیا جائیگا۔ اظہر چودھری نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیگی۔