حیدرآباد (عثمان اجمیری) عمران خان27 دسمبر کو کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز علی بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ عمران خان نے ممتاز علی بھٹو سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے عمران خان سندھ کی خصوصاً اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی بھی دعوت دیں گے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے ممتاز بھٹو کے لندن کے دورے کے دوران بلاول بھٹو نے بھی ان سے ملاقات کرکے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے ان ملاقاتوں کے تناظر میں کوئی نیا سیاسی اتحاد بننے جا رہا ہے۔