کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق قتل کے مقدمہ میں جیل منتقل

ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان غلام مجتبیٰ بلوچ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر ملتان کی سنٹرل جیل میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی میں ملزم ملک اسحاق کو سنٹرل جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزم کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔ یہ مقدمہ حسین عباس نے درج کرایا ہے جس میں اس کے رشتہ دار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس مقدمہ میں ملزم کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کا پتہ کرنا ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...