واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی یونیورسٹیوں اور کالجز میں سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں چراغاں کا سلسلہ جاری ہے۔ 2012ء میں کراچی میں قتل ہونے والے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے والدین نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ میں پڑی تعزیتی کتاب میں شہدا سے متعلق اپنے تاثرات کا اندراج کیا۔ رتھ پرل نے کہا 12 برس قبل کی نسبت آج ہم زیادہ برے حالات کا شکار ہیں۔ جیودیا پرل نے کہا کہ یہ بدترین بربریت ہے۔ قونصل جنرل حامد اصغر نے کہا اب اس پوائنٹ پر پہنچ چکے ہیں کہ اس برائی کا خاتمہ ہی واحد حل ہے۔