واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق نیوی سیل راب اونیل کے اس دعویٰ کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ اس کی فائرنگ سے اسامہ بن لادن مارا گیا تھا۔ امریکی نیوی کے ترجمان ریان پیری نے کہا ہے کہ تفتیش کار اس دعویٰ کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آیا راب اونیل نے اس حوالے سے تفصیلات بتا کر راز داروں کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیول انوسٹی گیشن سروسز کو یہ اطلاع ملی ہے کہ اونیل خفیہ معلومات منظر عام پر لایا ہے اور اس پر این سی آئی ایس نے ان الزامات کے میرٹ کے بارے تحقیقات شروع کر دی ہے۔