یوئیفا نے چار کلبوں پر جرمانہ اور پابندی عائد کردی

نیونٗ سوئٹزرلینڈ (این این آئی) یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے واجب الادا رقم کی اضافی عدم ادائیگی پر ترکی کے بورساسپر، لتھوانیا کے ایف کے اکراناس، رومانیہ کے سی ایف آر کلج اور آسٹرا گلورجیو پر پابندی عائد کردی ہے۔ترک کلب کو 30 ستمبر 2014 سے 31 جنوری 2015 تک کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں 2019ء تک پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کلب پر ایک لاکھ یورو جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا ہے دیگر تینوں کلبوں کو بھی جرمانہ اور پابندی لگا دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...