لاہور (سپورٹس ڈیسک) قائداعظم ٹرافی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سوئی گیس نے نیشنل بنک کی پہلی اننگز 242 رنز کے جواب میں 543 رنز بنا کر 301رنز کی برتری حاصل کر لی۔ محمد رضوان نے ڈبل سنچری بنائی۔ سوئی گیس کے محمد رضوان نے 224 اور خرم شہزاد نے 120 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو برتری دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وکٹ کیپر عدنان اکمل 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فواد عالم نے 3‘ ضیاء الحق‘ احمد جمال‘ رضا حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ آج میچ کا چوتھا دن ہے۔