سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے فٹ ہو سکتے ہیں۔کلارک نے آسٹریلین اخبار میں ایک کالم میں لکھا: ’اس وقت میرے لیے سب سے اہم بات کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے کرکٹ میں واپس آنا ہے۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل سٹاف نے انھیں بتایا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے اور وہ سرجری کے ایک ہفتے بعد کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آئندہ برس 14 فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔33 سالہ مائیکل کلارک ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے ۔
مائیکل کلارک کی حالت بہتر ‘ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کا امکان
Dec 25, 2014