لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نو منتخب صدر سلیم سیف اللہ خان نے خالد کھوکھر اور منیر پیرزادہ کو پی ٹی ایف کا پیٹرن مقرر کر دیا ہے۔خواجہ سعید حئی اور افتخار رشید کو سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا اعلان 5 جنوری 2015 کی جنرل کونسل میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔سلیم سیف اللہ نے کلیم امام کی جگہ صدر کا عہدہ سنبھالا ہے جبکہ سید دلاور عباس سابق دور میں پیٹرن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔