لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام سروس ٹائرز سپر پریمیئر لیگ کا اختتامی مرحلہ آج لاہور میں شروع ہوگا ۔ آج پہلا میچ آرمی بمقابلہ اے آئی ٹی جبکہ دوسرا میچ ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز بمقابلہ اسلام آباد جنز ہوگا۔ اسلام آباد میں آرمی نے ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز کو 33-7 سے شکست دی ۔ آرمی کی طرف سے خالد نے دو جبکہ ناصر، عرفان او مبشر نے ٹرائی سکورکیں ۔ ڈی ایچ اے کی طرف سے دائود گل نے واحد ٹرائی سکور کیا ۔ اسلام آباد نے اے آئی ٹی کلب کو 27-3 سے شکست دیدی۔ اسلام آباد کی طرف سے ہاشم نے دو جبکہ ریج، ابراہیم اور شرجیل نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔اے آئی ٹی کی طرف سے وقاص نے پنلٹی ٹرائی پر تین پوائنٹ حاصل کئے۔
رگبی پریمیئر لیگ : آرمی‘ اسلام آباد کی ٹیمیں کامیاب
Dec 25, 2014