لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے قومی ایک روزہ ٹورنامنٹ کیلئے دو ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔سکواڈز کے مطابق لاہور ایگلز کے کھلاڑیوں میں فہدالحق (کپتان)، آصف رضا (نائب کپتان)، محمد وحید، جہانگیر مرزا، داود تنویر، محمد نعیم، گوہر حفیظ، عدنان دانش، فہد عثمان، جہانزیب عبداللہ، جنید علی، فہد فاروق، حارث نصیر، احمد بشیر، شاہد نواز، قیصر اشرف، حافظ سلیمان اور تنزیل الطاف جبکہ مبین احمد خان منیجر ہوں گے۔ لاہور لائنز ٹیم میں سعد نسیم (کپتان)، رضا علی ڈار(نائب کپتان)، وقاص سلیم، عمر صدیق، آغا سلمان، سلمان علی، یاسر اجمل، محمد اخلاق، محمد فرحان خان، محمد سعید ، فرحان نذر، کامل اکرم، آفتاب ازور، حسن ڈار، علی ٹیپو سلطان، اسد علی ، اسفند مہران اور محمد محسن شامل ہیں اسد شریف چودھری کو ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے ۔تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔