لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ماڈل و اداکارہ زری نے سانحہ پشاور پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بچوں کو شہید کیا گیا ہے ان کا کیا قصور ہے!سانحہ نےدنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے جن ظالموں نے بچوں کو شہید کیا وہ انسان نہیں بلکہ جانور اور درندے ہیں۔ انہوں نے سانحہ پشاور میں شہیدبچوں کیلئے جنت الفردوس اور بچوں کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ایسے واقعات میں ملوث لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
بچوں کو شہید کرنیوالے انسان نہیں جانور اور درندے ہیں : زری
Dec 25, 2014