دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے،، فرانس، جرمنی، چین، بولیویا سمیت مختلف ممالک میں اہم شاہراہیں اور بازار جھلملاتی روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیںامریکی صدر بارک اوباما نے کرسمس کے موقع پر اپنے خطاب میں قوم کو مبارکباد دی

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ملک کے استحکام اور اتحاد کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں.امریکی صدر بارک اوباما اور فرسٹ لیڈی مشل اوباما نے کرسمس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی،اور  ملائیشیا میں وزیراعظم نجیب رزاق کے ساتھ اوباما نے گولف کھیل کر کرسمس کو انجوائے کیاویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسیس کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت محبت اور گرم جوشی کی ضرورت ہےانہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے دل و دماغ کو کھلا رکھیں اور لوگوں کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیںنیویارک میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ بھی رنگ بدلنے لگی، کرسمس کے موقع پر عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔امریکا میں کرسمس  کے موقع پر سانتا کلاز نے پکنک منائیسمندر کی سیر اور ساحل پر رنگارنگ پروگرام کابھی اہتمام کیا گیا ،اس بار سانتا کلاز کا پروگرام تھا کہ تحفے دینے سے پہلے واٹر سرفنگ کے مزے لے لئیے جائیں گیت گاتے ہنستے مسکراتے سانتا کی کشتی  پانی کی لہروں پر رواں رہیمیکسیکو میں سبزیوں کا سالانہ فیسٹول منعقد ہوا جہاں لال اور سفید رنگ کی مولیو ں کو کاٹ کر منفرد شکلوں میں پیش کیا گیارنگا رنگ فیسٹول ہر سال کرسمس کے موقع پرمنایا جاتا ہے،جس کیلئے مولیوں کو منفرد انداز میں کاٹ کر سانتا کلاز کے فن پارے بنائے گئے،فیسٹول کو دیکھنے کیلئے ہزاروں سیاح سمیت مقامی افراد اس ایونٹ میں شریک ہوئےروس میں کرسمس کے موقع پرلوگوں کی تفریح بڑھانے کے لئے  برف میں جمی ہو ئی مچھلیوں کونمائش کے لئے پیش کیا گیا ،دورراز سے لوگوں کی بڑی تعداد انھیں دیکھنے کیلئے آرہے ہیں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرسمس کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کو کرسمس شام کا نام دیا گیا مسیحی برادری کے ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیںمصر اور شام میں بھی عیسائی برادری نے دنیا بھر اور خاص طور اپنے ملکوں میں امن کے لئے خصوصی دعائیں کیں

ای پیپر دی نیشن