فوج کے بغیر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، ثابت کردیا 2013ءمیں دھاندلی ہوئی تھی: جہانگیر ترین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں کے پسماندہ عوام میرے ساتھ کھڑی ہو گئے۔ تحریک انصاف سے کچھ غلط فیصلے ہوئے۔ فوج کے بغیر ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔ جنگلہ بس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ ہم نے ثابت کیا 2013ء میں دھاندلی ہوئی۔صدیق بلوچ کے حلقے سے بھی جیت ہماری ہوئی۔ 2013ء میں آر اوز کو پیسے دے کر رزلٹ تبدیل کئے گئے۔ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ناکام ہو گئیں۔ عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔ مسلم لیگ ن دھاندلی کی ماسٹر ہے۔ فوج کے بغیر ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔ پارٹی میں تنظیم سازی ہو رہی ہے۔ جنگلہ بس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ ہم نے ثابت کیا 2013ء میں دھاندلی ہوئی۔
جہانگیر ترین

ای پیپر دی نیشن