اسلام آباد (آن لائن) تحصیل گوجر خان میں چپس کے پیکٹ سے نکلنے والی انسانی انگلی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ پولیس کے ساتھ سپیشل برانچ راولپنڈی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ گوجرخان شہر میں قائم ایک مقامی فیکٹری کے چپس کے پیکٹ سے جو انگلی نکلی وہ درمیانی یا ساتھ والی انگلی تھی جبکہ فیکٹری مالک ملک رشید نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنیوالی 15 سالہ مریم نے چلتی مشین سے پیکٹ نکالنے کی کوشش کی تھی جس سے اس کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا مشین کے اوپر والے حصے میں آ کر کٹ گیا تھا۔ لڑکی کا زخم ٹھیک ہو چکا ہے اس کے ایکسرے بھی ہمارے پاس ہیں ہر فورم پر ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔ مریم کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے کا دعویٰ کیاجا رہا ہے لیکن پیکٹ سے ملنے والی ہاتھ کی انگلی ہے۔