راولپنڈی+لاہور (آئی این پی+خصوصی رپورٹر) گلریز تھری میں گیس لیکج کے باعث گھر میں موجود ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق جبکہ2 کی حالت تشویشناک ہے۔ راولپنڈی کے علاقے گلریز تھری میں گھر میں گیس بھر جانے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ باپ اور بیٹے کو بیہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکج سے متاثرہ دونوں افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے راولپنڈی کے گلریز فیز تھری کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے والدہ اور تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔