جوئیانوالہ (نامہ نگار) کراچی سے لاہور آنیوالی قراقرم ایکسپریس انجن میں فنی خرابی کے باعث جوئیانوالہ میں تین گھنٹے تک ٹریک پر رکی رہی اس دوران ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طو رپر مفلوج رہی جبکہ ریلوے انتظامیہ کی طرف سے قراقرم ایکسپریس کے مقام پر روانہ کے گئے انجن کے ذریعے گاڑی کوٹریک پر چلایاگیا اس دوران ریلوے انتظامیہ کی طرف سے مسلسل تاخیر کے خلاف مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔