نیب نے گذشتہ برس عوام سے لوٹے ساڑھے 4 ارب روپے وصول کئے

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ادارہ نیب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے ۔ نیب نے ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیزقائم کر دی ہیں جو کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے گزشتہ سال عوام سے لوٹے گئے ساڑھے چار ارب روپے وصول کئے، اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی 265 بلین روپے کی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں، نیب نے 22 ارب روپے کے مضاربہ سکینڈل کے ملزموں کی جائیداد ضبطگی کے علاوہ ایک ارب 73 کروڑ روپے وصول کئے کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ نیب کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق نیب کو 2014ء میں 40 ہزار 77 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 2013ء میں 19900 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ احتساب عدالتوں میں 208 مقدمات دائر کئے گئے۔ احتساب عدالتوں میں نیب کی کامیابی کی شرح تقریبا 70 فیصد ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈکس میں پاکستان 175 ویں نمبر سے 126 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور پاکستان نے یہ پوزیشن نیب کی کوششوں سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ نیب نے رینٹل پاور منصوبوں کے مقدمات میں متعلقہ احتساب عدالتوں میں 8 ریفرنس دائر کئے۔ نیب نے کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا نے کیلئے ان کو چار درجوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 100 سے 200 ملین روپے کے مقدمات کو عام جبکہ 500 سے 1000 ملین روپے کے مقدمات کو کمپلیکس اور ہزار ملین روپے سے زائد کے مقدمات کو میگامقدمات قرار دیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...