ماسکو (آن لائن) سیلفی کنگ نریندر مودی ماسکو کے بنے مہمان تو خوشی میں بھارتی ترانے کے آداب بھول گئے۔ اپنی ہی دھن میں مست مودی میزبان کو چھوڑ کر آگے چلتے گئے۔ صورتحال دیکھ کر روسی میزبان حیران رہ گئے۔ آگے بڑھ کر پردھان منتری کی کہنی پکڑی اور واپس پیچھے لا کھڑا کیا۔خیال رہے کہ نریندر مودی کی جانب سے سفارتی آداب سے نا آشنائی پہلی بار نہیں ہوئی۔کبھی وہ اوباما کے گلے لگ گئے تو کبھی کیمرے کے سامنے سے زکر برگ کو پیچھے دھکیلتے دکھائی دئیے۔ بھارتی وزیراعظم سیلفی لینے کے بھی شوقین ہیں۔ چینی وزیراعظم اور دبئی کے شیخوں کے ساتھ تصویریں آپ ہی کھینچتے رہے۔تقریب کے دوران قومی ترانہ بجایا جا رہا تھا کہ پروٹوکول سے لاعلم مودی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے کی بجائے سلامی لینے کیلئے آگے چلنے لگے ہیں جس پر وہاں ایک افسر مودی کو پکڑ کر واپس بلایا جس کے بعد مذکورہ افسر نے مبینہ طور پر بھارتی وزیراعظم کے کان میں کچھ کہا جس کے بعد بھارتی وزیراعظم ایک جانب کھڑے ہو کرترانہ سننے لگے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اس ویڈیو کی بے وقوفی اور بے تکی حرکت کہ اب تک کافی مرتبہ شیمر کیا جا چکا ہے۔ ایک مخصوص سائٹ پر اب تک اس ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے نریندر مودی ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی جگ ہنسائی ہونے سے نہیں بچ سکے۔