اشرف غنی نے عمران کو دورہ افغانستان کی دعوت دیدی

کابل(این این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت کا مقصد افغان صدر کی جانب سے پاکستانی سیاسی رہنمائوں سے دو طرفہ تعلقات اور خصوصی طورپر افغانستان، پاکستان اور خطے میں امن وامان کیلئے مشاورت کرنا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر حسنین اتمر کا کہنا ہے افغان صدر نے پاکستان اور افغانستان کے غیر حکومتی ڈائیلاگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی رابطوں کے ساتھ ساتھ غیر حکومتی سطح پر بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...