لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ملک طارق محمود آج 25 دسمبر سے شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ”ویلکم بے بی ڈول“ پیش کرینگے۔ رائٹر اور ڈائریکٹر سحر عباس ‘ کاسٹ میں ماہ نور، پائل ، پریا خان، سیمی خان، سارہ خان، سونو، شاہد خان، مختار چن، طوطی برال، وسیم پنوں، عقیل حیدر اور عظیم وکی شامل ہیں۔ اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ ڈرامے میں میرا مرکز کردار ہے اور میں نے اس ڈرامے کے لئے خصوصی آئٹم سانگز تیار کئے ہیں جو شائقین کو یقینا پسند آئیں گے۔