بھارت: عدلیہ پر تنقید کا الزام، سماجی کارکن اروندھتی رائے کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری

Dec 25, 2015

لندن (بی بی سی) ممبئی ہائیکورٹ نے معروف مصنفہ اور سماجی کارکن اروندھتی رائے کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے یہ نوٹس اروندھتی رائے کے ایک آرٹیکل کے بارے میں دیا جس میں انہوں نے عدلیہ پر تنقید کی تھی۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اروندھتی رائے نے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر جی این سائیں بابا کی گرفتاری کے بارے میں جو آرٹیکل لکھا اس میں انہوں نے پولیس، حکومت اور عدالت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اروندھتی رائے کو لگتا ہے کہ وہ ”قانون سے بالاتر“ ہیں۔
اروندھتی رائے

مزیدخبریں