اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے الیکشن میں ن لیگ سے ہاتھ ملانے والے پارٹی رہنمائوں اور کونسلروں کے خلاف سخت ایکشن لے لیابلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی پالیسی سے رو گردانی کرنے والے ارکان کی پارٹی رکنیت معطل کر کے انہوں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردئے گئے میانوالی سے ملک مطیع اللہ ، فیصل آباد سے ممتاز چیمہ، حسن مسعود ملک اور ذیشان لیاقت، اٹک سے احسن کمبڑیال ، سہیل کمبڑیال اور عاطف کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیئے گئے ہیںان کے علاوہ فیصل آباد سے با? یعقوب ، میاں محمد اقبال ، میاں شفقت محمود، آفتاب بھٹی، ایاز گجر اور مس نصرت شفیق ، میانوالی سے ببلی خان ، ڈاکٹر صلاح الدین ، سید محمود شاہ ، فاروق درال اور ملک ممتاز جبکہ میانوالی سے ہی فیاض شاہ ، خورشید خٹک، غلام محمد خٹک، ظفر خان بلوچ اور نادر شہروز اور ماجد کی بھی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ہے ناروال سے بھی طارق انیس، وکیل منج اور ارشد منج کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کیئے گئے ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ فیصل آباد ، میانوالی سمیت پنجاب بھر میں نون لیگ سے ہاتھ ملانے والوں کی بنیادی رکنیت ختم کر رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست میں ضمیر خریدنے جیسی بد ترین رسم متعارف کروائی ہے نواز شریف چھانگا مانگا سیاست کے موجد ہیں اور سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکال دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ دھاندلی اور وفاداریاں خرید کر ہی اقتدار تک رسائی حاصل کی ہے عمران خان نے کہا کہ ملک سے نظریاتی سیاست کے خاتمے میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گاعمران خان نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف نواز شریف اور ان کے بد ترین طرز سیاست اور حکومت کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو خریدنے کے لئے کوئی ضمیر میسر نہیں آئے گا۔