ایک ہفتہ کے دوران 10 پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں 20 روپے کلو تک اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 7 روز کے دوران پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 19 روپے کلو تک اضافہ ہوا جبکہ برائلر کا گوشت اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی ہوئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لہسن دیسی 19 روپے اضافے سے 306، پھول گوبھی 5 روپے اضافے سے 12 روپے، اروی 4 روپے اضافے سے 42، بھنڈی 16 روپے اضافے سے 69، مٹر 2 روپے اضافے سے 42 روپے، سیب وانا 2 روپے اضافے سے 74، کھجور اصیل 4 روپے اضافے سے 116 روپے کلو مسمی، 3 روپے اضافے سے 99 روپے، کینو 13 روپے اضافے سے 66 روپے درجن، انار بدانہ 6 روپے اضافے سے 287 اور ایک کلو انار قندھاری کی قیمت 4 روپے اضافے سے 166 روپے ہو گئی جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 7 روپے کمی سے 148 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 7 روپے کمی سے 120 روپے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...