قائدؒ کا پاکستان کرپشن مافیا کے نرغے میں، نام نہاد جمہوریت امرا کا تحفظ کر رہی ہے: طاہرالقادری

لاہور (نیٹ نیوز) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان کرپشن مافیا کے نرغے میں ہے۔ نام نہاد جمہوریت صرف امراء کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔ جب تک عام آدمی کو انصاف ،تعلیم ،صحت کی سہولتیں نہیں ملتیں تب تک قیام پاکستان کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔آئین و قانون کی سربلندی اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے پاکستان کے تاجروں، کسانوں، مزدوروں، کلرکوں، اساتذہ، خواتین کو مل کر سڑکوں پر آنا ہو گا۔دریں اثناء عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’جناح کا پاکستان کہاں ہے ‘‘کے عنوان سے سیمینار ہوا جس سے خطاب کے دوران خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حکومت میں بیٹھا مافیا ریاستی طاقت کے بل بوتے پر غریب کی آواز کو دبا رہا ہے مگر جس طرح غاصب انگریز اور ہندو پاکستان کے حصول کی خواہش کو عا م آدمی کے دل سے نہ نکال سکے اسی طرح قائداعظم کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بننے سے کرپشن مافیا نہیں روک سکے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کو کرپٹ سیاستدانوں سے پاک کرنا چاہتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی ظالم نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد قابل قدر ہے لیڈر خودی کے ہتھیار سے لیس ہونا چاہیے۔ سینئر رہنما جی ایم ملک نے کہا کہ حکمرانوں نے قائداعظم کے پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کررکھی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں۔ سیمینار سے قیوم نظامی اور ساجد محمود بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...