قندیل بلوچ قتل کیس میں بھائی اسلم شاہین کی عبوری ضمانت منظور

Dec 25, 2016

ملتان (آئی این پی) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میںاعانت جرم کے نامزد ملزم اسلم شاہین کی عبوری ضمانت منظورکرلی گئی ہے۔ اسلم شاہین بھی مقتولہ قندیل بلوچ کا بھائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ماڈل کے بھائی اسلم شاہین کو اب باقاعدہ شامل تفتیش کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ ماڈل وسوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کو ملتان میں اس کے بھائی وسیم نے چند ماہ قبل غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں