پھولنگر (نامہ نگار) تھانہ صدر کے قریب بنک سے 23 سالہ سکیورٹی گارڈ کی خون میں لت پت نعش برآمد ہوگئی۔ ملتان روڈ پر پنجاب پروونشل بنک سے نوجوان سکیورٹی گارڈ شکیل کی خون میں لت پت نعش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی والدہ نے بتایا کہ میرے بیٹے شکیل نے مجھے 8 دن پہلے بتایا کہ بینک عملہ کے کچھ لوگ بنک میں غیراخلاقی حرکتیں کرنا چاہتے تھے۔ میرے بیٹے کے انکار پر بنک ملازم نے قتل کی دھمکیاں دیں اور اتوار چھٹی کے دن انہوں نے ملی بھگت کرتے میرے بیٹے کو قتل کردیا، شام کے وقت آنیوالے سکیورٹی گارڈز شبیر اور ذوالفقار نے بتایاکہ ہم جب اپنی ڈیوٹی پر آئے تو باہر سے بنک لاک تھا اور اندر اس کی لاش پڑی ہوئی تھی ورثاء نے بنک کو گھیرے میںلیکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے موقع پر تفتیش شروع کر دی۔
پھولنگر: بنک سے سکیورٹی گارڈ کی نعش برآمد‘ ورثا کا مظاہرہ
Dec 25, 2016