کراچی: دروازہ کھلا مگر لفٹ نہ تھی‘ 12 سالہ بچہ بلڈنگ کی پانچویں منزل سے گرکر جاں بحق

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے صدر رینبو سینٹر میں پانچویں منزل پر خراب لفٹ سے گر کر 12 سالہ زین جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ زین چند روز قبل ہی گھر والوں کے ہمراہ والدہ کے علاج کی غرض سے کوئٹہ سے کراچی آیا اور رینبو سینٹر کی 12 منزلہ رہائشی عمارت میں 8 ویں منزل پر رہائش پذیر تھا، لفٹ کا دروازہ کھلا مگر اس میں لفٹ نہیں تھی اور معصوم زین پانچویں منزل سے نیچے گرگیا،جس کے باعث اس کی جان چلی گئی، زین کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور عمارت کی انتظامیہ کے خلاف درخواست بھی دائر کرادی۔ دوسری جانب لفٹ سے گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی زین کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...