کراچی (خصوصی رپورٹر+ صباح نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم ایک کالاقانون ہے، ہم اسکے خلاف اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرنے جا رہے ہیں اور اس کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘ یہ سکیم ان عناصر کیلئے بنائی جارہی ہے جنہوں نے غیرقانونی طریقوں سے اپنے اثاثے بنائے یا اپنی دولت میں اضافہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری پیپلزپارٹی کے مرد آہن ہیں‘ اپنی پارٹی پر ان کا مکمل کنٹرول ہے۔ زرداری کی واپسی سے سیاست پر کوئی خاص اثر نہیں پڑیگا۔