کرسمس پر مسلمانوں کیلئے سانتا ہیٹ پہننا حرام ہے: انڈونیشی علما کا فتویٰ

جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا کے علما کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے کہ کرسمس پر مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں اسکی اجازت نہیں۔ انڈونیشی علماء کونسل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کرسمس پر عیسائیوں کو جشن منانے کا حق ہے اور لوگوں کو اسکا احترام کرنا چاہئے لیکن اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن