اوٹاوہ(صباح نیوز)ماہرین نے روس اور کینیڈا کے درمیان مائع فولاد کا ذخیرہ ، زمینی مقناطیسی میدان پر تحقیق کے دوران دریافت کیا ہے ۔ماہرین کے مطابق روسی علاقے سائبیریا اور کینیڈا کے درمیان ایک بہت وسیع ذخیرہ مائع فولاد کا موجود ہے جسے مائع فولاد کا جیٹ سٹریم کہا گیا ہے اور وہ ہرسال 40سے45کلو میٹر کی رفتار سے سفر کررہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ذخیرے کی رفتار زمینی بیرونی قلب آئوٹر کور کی مقابلے میں تین گنا زائد ہے لیکن ماہرین اس کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں۔برطانیہ میں یونیورسٹی آف لیڈز کے ماہرین کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے۔ یہ ایک مائع پھوار کی صورت میں حرکت کررہا ہے۔
کینیڈا اور روس کے درمیانی علاقہ میں مائع فولاد کا ذخیرہ دریافت
Dec 25, 2016