لاہور (خبر نگار) یونانی طبی نباتاتی ادویات کو جعلی قرار دیکر پنجاب حکومت غیر قانونی کریک ڈاؤن کر رہی ہے اس سے ملکی دوا سازی صنعت تباہ ہو جائے گی جبکہ ہزارورں افراد بھی بیروزگار ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار حکیم راحت نسیم سوہدوری ممبر نیشنل کونسل طب سینئر نائب صدر بار ایسوسی ایشن ایسٹرن میڈیسن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فارم 6 کی شرائط کو نزم کرے فارم 9-8 کو عارضی طور پر معطل کیا جائے پھر انسپکشن کیلئے مناسب وقت دیا جائے ملکی صنعت دوا سازی کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔