الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے کیلئے برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، برطانیہ باہمی تعاون کے معاہدے کے تحت قائد ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات بند کرنے پر برطانوی حکومت کو اپنے تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا جائیگا اور اس کیلئے آئندہ ہفتے برطانوی محکمہ داخلہ کو خط لکھا جائیگا جس میں ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف منی لانڈرنگ کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میٹرو پولیٹن پولیس کو ایم کیو ایم لندن کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کے مزید شواہد بھی فراہم کریگی تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ، واضح رہے میٹرو پولیٹن پولیس نے سال 2012ء اور 2013ء میں ایم کیو ایم لندن کے دفاتر پر چھاپوں کے دوران چار لاکھ برطانوی پائونڈ بر آمد کر کے الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھی اور جون 2013ء میں الطاف حسین کو اس کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم میٹرو پولیٹن پولیس نے دو ماہ قبل شواہد کی عدم فراہمی پر تحقیقات بند کرتے مقامی عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...